اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi
تقویٰ اختیار کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ تقویٰ کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کے خوف سے گناہوں سے بچنا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو گناہوں سے بچنے کی یعنی گناہ نہ کرنے کی قوت اور صلاحیت عطا فرمائی ہے۔ انسان جس طاقت کو استعمال کرکے گناہ کرسکتا ہے اسی طاقت کو استعمال کرکے گناہ نہ کرکے تقویٰ بھی اختیار کرسکتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’تقویٰ کے انعامات‘‘ ۱) ہر کام میں آسانی۔ ۲)مصائب سے خروج ۔۳) بے حساب رزق۔۴) نورِ فارق۔ ۵) نورِ سکینہ ۔۶)پر لطف زندگی۔ ۷)عزت و اکرام۔ ۸) اللہ کی ولایت کا تاج۔ ۹) کفارۂ سیئات۔ ۱۰)آخرت میں مغفرت۔ تقویٰ اختیار کرنے اور اس پر کاربند رہنے والوں کو عطا ہونے والے مندرجہ بالا انعامات کے ذکر پر مبنی ہے۔ گناہوں سے بچنے پر انسان کو جو تکالیف اور مشقت اُٹھانی پڑتی ہیں اِن انعامات یعنی حلاوتِ ایمانی اور تعلق مع اللہ کی ناقابلِ بیان لذت کے سامنے تمام تکالیف کی کلفت زائل ہوجاتی ہے۔ حضرت والا کا یہ وعظ نہ صرف گناہوں پر صبر کرنے والوں کو تسلی دینے کا سبب بنتا ہے بلکہ ان کو تقویٰ پر استقامت کا عزم و حوصلہ بھی دیتا ہے۔
کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا
علم دین | 2006 - 2016