طریق ولایت

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنی دوستی اور ولایت کا تاج عطا فرمانے کے لیے تقویٰ فرض فرمایا ہے۔ دنیا کی راحت اور چین بھی اللہ تعالیٰ نے دین پر چلنے ہی میں رکھا ہے۔ دین صرف معاشرہ میں رائج رسومات کا نام نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنے اور گناہوں سے بچنے کا نام ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج لوگوں نے اصل دین کو بھلا دیا اور خودساختہ رسومات کو دین سمجھ بیٹھے۔ لوگوں کو دین پر چلنا اس لیے مشکل لگتا ہے کہ وہ کسی سچے اللہ والے کو اپنا رہبر یعنی شیخ و مربی نہیں بناتے۔ کسی اللہ والے کی صحبت اختیار کرنے کے بعد دین پر چلنا آسان ہی نہیں بلکہ مزے دار ہوجاتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’طریقِ ولایت‘‘ دین پر چلنے کے لیے اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنے کی ضرورت پر مبنی ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے نہ صرف دین پرعمل پیرا ہونے بلکہ اللہ کا ولی بننے کے طریقے بھی نہایت سہل انداز میں بیان فرمائے ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016