استغفار کے ثمرات

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی معرفت اور قرب کی جو بے مثل دولت بخشی تھی وہ محتاجِ بیاں نہیں۔ حضرت والا سراپا حاملِ تجلیاتِ الٰہیہ تھے، اللہ تعالیٰ کے نورِ نسبت سے آپ کا چہرہ ہمہ وقت رشکِ صد آفتاب و مہتاب روشن رہتا تھا۔ ظاہری نگاہوں کو خیرہ کردینے والے نورِ باطن کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی محبت کا بے مثل درد بیان کرنے والی شیریں زبان بھی عطا فرمائی تھی جو آپ کی روحِ مبارک کو عطا ہونے والے علومِ آسمانی کی بہترین ترجمان تھی۔ حضرت والا کی زبانِ پُر تاثیر سے ادا ہونے والا یہ درد بھرا وعظ اللہ کی رحمت سے مایوس لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی امیدِ رحمت بڑھانے کا سبب بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وعظ کو پڑھ کر اب تک ہزاروں افراد گناہوں سے تائب ہوکر نیک اعمال پر کاربند ہوگئے اور فاسقانہ زندگی سے نکل کر اللہ کی عاشقانہ حیات پا گئے۔
زیرِ نظر وعظ ان تین مواعظ میں سے ایک ہے جن کے متعلق حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ جو میرے تین مواعظ پڑھ لے گا ان شاء اللہ اسے اللہ تعالیٰ کی معرفت و محبت حاصل ہوجائے گی۔وہ تین مواعظ یہ ہیں: ۱) استغفار کے ثمرات، ۲) فضائلِ توبہ، ۳)تعلق مع اللہ۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016