تجلیات جذب

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
دنیا میں ہزاروں رنگینیاں اور لذتیں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے قرب کی لذت حاصلِ رشکِ کائنات ہے۔ اللہ تعالیٰ کے قرب کی لذت کا حصول بجز ان کے جذبِ کرم کے محال ہے۔ جس پر اللہ کی صفتِ جذب کا ظہور ہوا وہ زمرۂ غافلین سے نکل کر اولیاء اللہ کے انتہائی اعلیٰ مقام پر فائز ہوا۔ اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کے لیے سالکین کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم کو مجذوب سالک کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ ان سالکین کو پہلے جذب عطا فرماتے ہیں بعد میں وہ اللہ کا راستہ طے کرتے ہیں۔ دوسری قسم ان سالکین کی ہے جنہیں سالک مجذوب کہتے ہیں، یہ پہلے اللہ کا راستہ طے کرتے ہیں پھر ان کو جذب عطا ہوتا ہے جو ان کے تمام مجاہدات کا حاصل اور ثمرہ ہوتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’تجلیاتِ جذب‘‘ میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں جس مفصل اور مدلل طریقے سے اللہ تعالیٰ کی صفت جذب کے حصول، اس کی علامات اور ان بندوں کے حالات بیان فرمائے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے جذب فرمایا وہ وجد آفرین ہیں اور گناہ گار سے گناہ گار بندے کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا اُمیدوار بناتی ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016