براھین قاطعہ

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
حکیم الامت مجدد ملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے اجل خلیفہ اورشیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مرشد حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ بخاری شریف کے استاد اور ایک متحبر عالم دین تھے۔ آپ کا روحانی مرتبہ یہ تھا کہ آپ کو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے صدیقِ وقت کے لقب سے ملقب فرمایا تھا۔ آپ کے بیانات و ملفوظات قرآن و حدیث کے علوم و معارف کے الہامی مضامین سے لبریز ہوتے تھے جن کا لفظ لفظ اﷲ تعالیٰ کے عشق و محبت میں ڈوبا ہوا ہوتا تھا۔
یہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اعزاز تھا کہ اپنے شیخ و مرشد کے مضامین اور معرکۃ الآراء تقاریر پر مبنی غامض علوم و معارف کو تقریباً پچاس برس قبل ایک بہت ہی اہم اور نایاب کتاب میں قلم بند فرمادیا۔ ’’براہین قاطعہ‘‘نامی اس کتاب میں قرآن و حدیث سے توحید و رسالت اور قیامت کے حق میں معقولی و منقولی دلائل دیئے گئے ہیں ۔ علوم کا یہ خزانہ علماء کرام کے لیے خاص تحفہ ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016