ارشادات درد دل

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دردِ محبت کا جو نایاب خزانہ عطا فرمایا تھا امت میں اس کی مثال خال خال ملتی ہے۔ اس دردِ محبت کے دریا سے حضرت والا کی حیاتِ مبارکہ ہی میں کئی نسلیں سیراب ہوئیں اور ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت تک یہ سرچشمہ دردِ محبت و اُلفت کی سیرابی کا باعث بنا رہے گا۔ یہی دردِ عشق و محبت حضرت والا کا اصل سرمایۂ حیات تھا جس کی نشر واشاعت کے لیے حضرت والا ملکوں ملکوں سفر فرماتے تھے اور ایک عالم کو سیراب کرتے تھے۔
زیر نظر کتاب ’’ارشاداتِ دردِ دل‘‘ میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے جنوبی افریقہ کے سفر کی روئیداد مذکور ہے۔ براعظم افریقہ کے ملک جنوبی افریقہ کے اس سفر کے دوران حضرت والا کے مزید تین افریقی ممالک بوٹسوانا، زمبیا اور موزمبیق کے اسفار بھی ہوئے جو ہزاروں تشنہ لبوں کی پیغام حق سے سیرابی اور سینکڑوں دلوں کے انقلاب کا باعث بنے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016