تذکرہ مجمع البحار

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شمار ان بزرگانِ دین میں ہوتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دردِ محبت کا وافر حصہ عطا فرمایا تھا۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے اس آتشِ حق سے لاکھوں سینوں کو پھونک کر انہیں سوزِ آتش حق سے آشنا کیا۔ جس دل سے لاکھوں قلوب میں آتشِ حق روشن ہوئی خود اس قلب میں اللہ کی محبت کی کیا آگ بھری ہوگی۔
زیر نظر کتاب ’’تذکرہ مجمع البحار‘‘اسی حامل آتشِ حق شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح حیات، آپ کے اقوال و ارشادات اور مواعظ و نصائح پر مشتمل ہے۔ چوں کہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وقت کے متعدد بڑے بڑے اولیاء کرام اور علماء عظام کی صحبت، زیارت اور ان سے فیض کا شرف حاصل کیا، اور ان میں سے علم و عمل کے سمندر تین اکابر کو اپنا شیخ بنایا تھا، چناں چہ اسی نسبت سے کتاب کا نام ’’تذکرہ مجمع البحار‘‘ تجویز کیا گیا یعنی اس ذات گرامی کا تذکرہ جس کے اندر بزرگانِ دین کے علوم کے سمندر جمع تھے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016