رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
حدیث پاک میں ہے کہ دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے یعنی دنیا کی محبت آخرت سے غفلت بلکہ تمام گناہوں کا اصل سبب ہے۔ اسی لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان نبوت سے بارہا آخرت کے مقابلے میں دنیا کی تذلیل و حقارت بیان فرمائی ہے اور صحابہ کرام کی ایسی تربیت فرمائی کہ ان کے قلوب میں فکرِ آخرت اور دنیا کی حقارت جاں گزیں ہوگئی۔ وہ دنیا کا بھی ہر کام کرنے سے پہلے یہ دیکھنے لگے کہ اس میں آخرت کا بھی کچھ فائدہ ہے یانہیں۔
قلوب میں آخرت کی تیاری کی فکر پیدا کرنے والی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یہ تالیف ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت‘‘ تقریباً ۴۰ سال میں متعدد بار شایع ہوچکی ہے۔ یہ کتاب مشکوٰۃ کتاب الرقاق کی منتخب احادیث اور ان کا ترجمہ و تشریح ہے اور اہلِ علم حضرات میں بہت مقبول ہے۔ اس طباعت میں ہر حدیث پاک کے ساتھ کُتبِ احادیث کے حوالے نہایت تفصیل سے درج کردیئے گئے ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

نومبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016