ذکر اللہ کے ثمرات

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں ذکر کے بے شمار فضائل وارد ہوئے ہیں۔ ذکر اللہ ایسی عبادت ہے جو ہر وقت اور ہر حالت میں کی جاسکتی ہے۔ ذکر اللہ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ باریک سے باریک گناہ نظر آنے لگیں، موٹے موٹے گناہ کا علم تو ہر شخص کو ہوتا ہے حتیٰ کہ خود گناہ گار بھی جانتا ہے کہ یہ گناہ ہے، کمال تو یہ ہے کہ باریک باریک گناہ نظر آنے لگیں اور ان سے بچنے کا اہتمام طبیعت میں پیدا ہوجائے۔ اصل ذکر یہی ہے کہ اللہ کو ایک لمحہ بھی ناراض نہ کیا جائے۔ اگر یہ مرتبہ حاصل ہوگیا تو ذکر کا مقصد حاصل ہوگیا۔
زیر نظر کتاب ’’ذکر اللہ کے ثمرات‘‘میں شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی مختلف کتب اور تالیفات سے اخذ شدہ ملفوظات کو منتخب کرکے اکٹھا کیا گیا ہے۔ حضرت اقدس نے جس درد بھرے عاشقانہ دل سے ذکر اللہ سے متعلق بیانات ارشاد فرمائے ہیں وہ آپ ہی کا خاصہ ہے۔ اس کتاب میں حضرت اقدس کے بیان کردہ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں ذکر اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد مختلف عنوانات کے تحت ترتیب دے کر شایع کیے جارہےہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

نومبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016