درس مثنوی مولانا روم رحمہ اللہ

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
شعبان ۱۴۱۸؁ھ میں ہندوستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، کینیا، برطانیہ اور امریکا وغیرہ کے کئی عُلما و دیگر حضرات شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ یہ حضراتِ عُلماء حضرت والا کے درسِ مثنوی کے مشتاق تھے چناںچہ ان کی خواہش پر باوجود ضعف کے حضرت والا نے وسطِ شعبان سے آخرِ عشرۂ رمضان تک بعد فجر تقریباً روزانہ مثنوی شریف کا درس دیا جو الہامی علوم و معارف کا خزینہ ہونے کے ساتھ ساتھ عشق و محبت کی آ گ بھی لیے ہوئے تھا ۔
مثنوی کا یہ درس اپنی نوع کا انوکھا درس تھا کیوں کہ اس میں مثنوی کے اشعار کی جس عاشقانہ انداز میں تشریح کی گئی ہے وہ قرآن و حدیث کے علوم و معارف سے مؤیّد ہے۔ یہ صرف مثنوی کے اشعار کی لفظی تشریح نہیں ہے بلکہ اس میں تصوّف و سلوک کے مسائل کا قرآنِ پاک و حدیثِ پاک سے استنباط بھی کیاگیا ہے اور سالکین کی باطنی پریشانیوں اور روحانی امراض کا علاج بھی ہے۔ غرض مثنوی کا ہر درس ایک مکمل وعظ اور علوم و معارف کا گنجینہ ہے جو راہِ سلوک میں پیش آ نے والی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے مشعلِ راہ کا کام دیتا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016