خزائن معرفت و محبت

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
اللہ تعالیٰ نے شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زبانِ مبارک سے قرآن و حدیث اور اپنی معرفت پر مبنی ایسے منفرد اور انوکھے مضامین جاری فرمائے جو بڑے بڑے علماء کو حیرت زدہ کر جاتے اور ان کے منہ سے بے ساختہ یہ جملہ نکلتا کہ ہم نے ایسے علوم نہ کسی کتاب میں پڑھے، نہ کسی کی زبان سے سنے اور نہ ہی ہمارا ذہن کبھی ان کی طرف منتقل ہوا۔ غرض حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا ایک ایک ملفوظ سالکینِ طریق کے لیے علوم ومعارف کا خزینہ اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا گنجینہ ہے اور مایوس و ناامید لوگوں کے لیے آس اور اُمیدوں کے بے شمار راستوں کی مشعلِ راہ ہے جس کی روشنی میں مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں کا نام ونشان بھی نہیں رہتا۔
زیر نظر کتاب ’’خزائنِ معرفت و محبت‘‘ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ان ہی الہامی مضامین پر مشتمل ایک عظیم الشان اور بیش قیمت مجموعہ ہے جو شریعت اور تصوف کے علوم و معارف کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے آتشِ دردِ محبت کا غمّاز بھی ہے۔ ان علوم نے اللہ کے عاشقوں کے سینوں میں عشقِ الٰہی کی آگ لگاکر گناہوں کے جنگل کو جلا کر راکھ کر دیا اور اللہ کے ان عاشقوں کو واصل باللہ کردیا۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016