اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
انسان کو اللہ تعالیٰ نے دیگر مخلوقات سے نمایاں صفات عطا فرمائی ہیں، ان میں سے ایک صفت عقل و شعور کی ہے۔ عقل کے ہوتے ہوئے جو گناہ کرکے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتا ہے تو اللہ کے سخت عذاب کا مستحق ہوجاتا ہے۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’یا ارحم الراحمین مولائے رحمۃ للعالمین‘‘ میں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم الشان رحمت کا بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ معافی مانگنے والوں کو اپنی رحمت سے فوراً معاف فرمادیتے ہیں۔ حضرت والا نے حدیث پاک کی ایک دعا کی عجیب و غریب محبت بھرے انداز میں تشریح فرمائی ہے جو گناہوں کی معافی سے ناامید افراد کے لیے امید رحمت کا دروازہ کھولتی ہے۔ اس دعا میں نہ صرف گناہوں کی معافی کا عظیم الشان مضمون ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا نہایت مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا
علم دین | 2006 - 2016