ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
لوگ رات دن اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس پر اللہ کا فضل ہو اس کی کیا علامت ہوتی ہے؟اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ گناہوں کو چھوڑ کر تقویٰ اختیار کرنے لگتا ہے۔ جو اللہ کی نافرمانی سے بچ جاتا ہے یہ اس پر اللہ کے فضل کی نشانی ہے۔ایسے بندے تقویٰ کی برکت سے اللہ کے مقرب ہوجاتے ہیں اور ان کو اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کے گروہ میں شامل فرمالیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس گروہ اولیاء کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں’’یاد رکھو کہ جو اللہ کے دوست ہیں ان کو نہ کوئی خوف ہوگا نہ وہ غمگین ہوں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیے رہے، ان کے لیے خوشخبری ہے دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی۔‘‘
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے‘‘ میں اللہ تعالیٰ کی دوستی حاصل کرنے یعنی ان کے اولیاء کی جماعت میں شامل ہونے کے پانچ نسخے بیان فرمائے ہیں۔ ان نسخوں پر عمل کرکے لوگ ہمیشہ سے ولایت حاصل کررہے ہیں۔ یہ حضرت والا کا خاصہ ہے کہ ان نسخوں کو اتنے دل نشیں انداز میں بیان فرمایا ہے کہ ان پر عمل کرنا ذرا بھی مشکل نہیں رہا۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016