تحفہ ماہ رمضان

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ كاتعارف
قرآن و حدیث میں مومن کامل کی سب سے بڑی پہچان اس کا متقی ہونا بتائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے متقی بندوں کے لیے دنیا اور آخرت میں جن انعامات کا وعدہ فرمایا ہے ان کو غیر متقی نہیں پاسکتا۔ یہی وجہ ہے اللہ نے اپنے جن بندوں کو فہم و فراست سے نوازا ہے ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک لمحہ بھی ناراض نہ ہوں۔اسی تقویٰ کے حصول کے لیے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ مسلمانوں پر روزے فرض کیے گئے ہیں تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں اور دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں کہ تقویٰ اختیار کرو اور اس کے لیے متقی لوگوں کی صحبت میں رہو۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’ تحفہ ماہ رمضان‘‘ میں بیان فرمایا ہے کہ جیسے پہاڑ پر چڑھتے ہوئے ریل گاڑی کے آگے پیچھے انجن لگتے ہیں تاکہ چڑھائی کا راستہ آسانی سے طے ہوجائے۔ اسی طرح اگر کوئی ماہ رمضان کسی اللہ والے، متقی بندے کی صحبت میں گزارے تو قرآن پاک کی ان دو آیات کی رُو سے اسے تقویٰ کے دو انجن میسر آجاتے ہیں، ایک رمضان المبارک کے مہینے کا، دوسرا متقی بندے کی صحبت کا۔ اس طرح اس کے متقی بننے کی راہ تیزی سے طے ہونے لگے گی۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016