عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
کسی ملک کے سفیر کی عظمت اس کے بادشاہ سے ہوتی ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذاتِ مبارک جتنی عظیم الشان ہے اسی نسبت سے ان کے رسول کی ذات بھی تمام مخلوقات کے لیے نہایت عظمت و احترام والی ہے حتیٰ کہ آپ کی ذات پاک سے منسوب ہونے والی صحابہ کرام کی ہستیوں کا درجہ بھی کوئی غیر صحابی نہیں پاسکتا۔ اپنی جان مال اور آل اولاد سے بڑھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہونا ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک ادا پر مر مٹنا ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’عظمتِ رسالت‘‘میںآپ کی شانِ عظمتِ رسالت، اللہ تعالیٰ کے نزدیک آپ کی محبوبیت، آپ پر بھیجے جانے والے درود شریف کی فضیلت اور آپ کی اپنی امت پر رحمت و شفقت کے مضامین کو جس والہانہ،عاشقانہ اور محبت بھرے انداز میں پیش کیا ہے وہ قلوب کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و محبت سے اور آنکھوں کو اشکوں سے لبریز کردیتا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016