دستک آہ و فغاں

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
دعا ایک ایسی عبادت ہے جو کسی صورت رد نہیں ہوتی۔ دعا کا ظہور اور دعا کی قبولیت دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ ہم نے کسی چیز کے لیے دعا مانگی اور وہ چیز مل گئی تو یہ ہے اس دعا کا ظہور یعنی جو چیز مانگی تھی وہ ظاہر ہوگئی۔ اس سے لوگ سمجھتے ہیں کہ دعا قبول ہوگئی۔ لیکن اگر وہ چیز اس دنیا میں نہیں ملی تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دعا رَد ہوگئی۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’دستک آہ و فغاں‘‘ میں قرآن و حدیث کے دلائل کی رُو سے قبولیت دعا کی مختلف صورتیں بیان فرمائی ہیں جن کے بارے میں علم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دھوکہ ہوجاتا ہے کہ ہماری دعا رَد ہوگئی۔ حضرت اقدس نے اپنے اس وعظ میں قبولیت دعا کی مختلف علامات ذکر فرما کر اس غلط فہمی کا ازالہ کیا ہے کہ مطلوبہ چیز نہ ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دعا رَد ہوگئی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے بہتر کوئی چیز عطا فرمانے والے ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016