طریق الی اللہ

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
حدیث پاک میں ہے کہ قیامت کے دن کی ہولناکیوں اور نفسا نفسی کے عالم میں عرش کا سایہ حاصل کرنے والے خوش نصیب انسانوں میں ایک گروہ ان نوجوانوں کا بھی ہوگا جنہوں نے اپنی جوانی اللہ کی عبادت میں بسر کی ہوگی۔حیات انسانی کا سب سے بہترین دور جوانی کا ہے جس میں کام کرنے کا جذبہ، صلاحیت اور طاقت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ اس طاقت کا استعمال اگر اللہ تعالیٰ کی راہ طے کرنے میں، عبادات مثلاً نوافل، تلاوت اور ذکر کی کثرت اور گناہوں سے بچنے میں کیا جائے تو انسان بہت جلد ولی اللہ ہوجاتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’طریق الی اللہ‘‘ میں خاص طور پر نوجوانوں کو ان کی جوانی برباد ہونے سے بچانے کے لیے نہایت قیمتی نصائح بیان فرمائی ہیں۔ حضرت اقدس نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں نوجوانوں کو پاکیزگی اور عفت سے زندگی گزارنے کے لیے قرآن و حدیث کے وہ اعمال بتائے ہیں جو ان کو اللہ والا بنانے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوں گے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016