نسبت مع اللہ کے آثار

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
اللہ تعالیٰ نے انسان کے نفس میں اچھے اور برے دونوں اخلاق رکھے ہیں۔ اگر انسان میں صرف اچھے اخلاق ہوتے تو پھر وہ فرشتہ ہوجاتا، انسان نہ رہتا ۔لہٰذا بُرے اخلاق رکھنے کی حکمت یہ ہے کہ انسان اچھے اخلاق پر عمل کرے، برے اخلاق پر قابو پاکر متقی بنے اور دونوں جہاں کی فلاح حاصل کرلے، دنیا میں انسان کا اصل امتحان یہی ہے جس میں کامیابی کے نتیجے میں جنت انعام میں ملتی ہے۔ اخلاق کی اصلاح کسی اللہ والے کی صحبت میں رہ کر ہی کرائی جاسکتی ہے جس کو تزکیۂ نفس کہتے ہیں۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’نسبت مع اللہ کے آثار‘‘ میں تزکیہ شدہ نفوس پر اللہ تعالیٰ کی ایک خاص نسبت کے آثار و علامات بیان فرمائے ہیں کہ جو کسی اللہ والے کی صحبت کی برکت سے اپنے نفس کا تزکیہ کرالیتا ہے تو ایسے پاکیزہ نفس کا اللہ تعالیٰ سےایسا خاص تعلق ہوجاتا ہے کہ پھر اسے ہر طرف اللہ ہی اللہ نظر آتا ہے اور مخلوقات اپنی تمام تر عظمتوں کے باوجود اس کی نگاہوں سے گرجاتی ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016