قلب سلیم

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ كا تعارف
زندگی جیسی غیر یقینی چیز دنیا میں کوئی اور نہیں، جوان بھی بغیر کسی بیماری کے اچانک مر جاتا ہے۔ موت چاہے اچانک آئے یا ہزار سالہ زندگی کے بعد، غربت میں آئے یا دولت کے ڈھیرپر، عقل مند انسان وہی ہے جو ہر وقت اس کے لیے تیار رہے۔ اللہ تعالیٰ نے آخرت کی کامیابی کا دار و مدار دنیاوی زندگی کی عشرت یا غربت پر نہیں رکھا بلکہ واضح طور پر بتادیا کہ قیامت کے دن مال اور اولاد کسی کام نہیں آئیں گے، مگر جن لوگوں نے اللہ کو قلبِ سلیم پیش کیا وہ کامیاب ہوجائیں گے۔ لیکن قلب سلیم کیا ہے، کیسے معلوم ہو کہ ہمارا قلب سلیم ہے یا نہیں، اگر نہیں ہے تو اپنے قلب کو قلب سلیم کیسے بنایا جائے؟
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’قلب سلیم‘‘ میں مندرجہ بالا سوالات کا نہایت مفصل انداز میں جواب عنایت فرمایا ہے۔ حضرت اقدس نے قلب سلیم کی پانچ علامات قرآن پاک کی تفسیر کے حوالے سے جس طرح مفصل انداز میں بیان فرمائی ہیں اس کی روشنی میں ہر شخص اپنے قلب کا تجزیہ کرسکتا ہے کہ اس کا قلب سلیم یعنی بھلا چنگا ہے یاسقیم یعنی بیمار اور خراب ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016