طلوع آفتاب امید

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات سے مایوسی کو حرام فرمایا ہے کیوں کہ اس سے بندہ اللہ سے دور ہوجاتا ہے، دوبارہ اللہ کا قرب پانے کو ناممکن سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے اتنے گناہ کیسے معاف ہوں گے؟ یہ مایوسی اللہ کی محبت اور قرب کے لیے حجاب بن جاتی ہے۔ اس حجاب کو دور کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے بندوں کو تسلی کا مضمون ’’ اے میرے گناہ گار بندو! میری رحمت سے ہر گز مایوس نہ ہونا‘‘ کے الفاظ سے نازل فرمایا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان شانِ کرم ہے کہ گناہ میں ملوث بندوں کو میرے بندے کہہ کر مخاطب فرما رہے ہیں۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ’’طلوعِ آفتابِ امید‘‘ میں قرآن وحدیث میں وارد مضامین کی روشنی میں گناہوں پر نادم بندوں کو توبہ کرنے پر اللہ کی رحمت و مغفرت سے وہ وہ امیدیں دلائی ہیں جنہیں پڑھ کر ایسا کوئی نہیں ہوگا جو آگے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت کے خزانے حاصل نہ کرلے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016