گناہوں سے بچنے کا راستہ

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ اے نبی آپ نصیحت فرمائیں، نصیحت ایمان والوں کو نفع دیتی ہے۔ علماء کرام اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر کوئی یہ کہے کہ ہم کو دین کی بات یا وعظ و نصیحت سے نفع نہیں ہوتا تو وہ اپنے ایمان کی خیر منائے۔ اگر نصیحت نفع نہیں دے رہی تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے دل میں نہایت کمزور درجے کا ایمان ہے جو اس کے دل کی تباہی کی واضح علامت ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’گناہوں سے بچنے کا راستہ‘‘ میں دل کی تباہی کی وجوہات اور علامات قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت مفصل انداز میں بیان فرمائی ہیں۔ حضرت اقدس نے دل کی تباہی کو گناہوں سے نہ بچنے کی ایک بڑی وجہ فرمایا ہے۔ اسی لیے اس وعظ میں مختلف گناہوں کی خرابیوں اور ان سے بچنے کا راستہ ایسے پیارے اور دل نشین انداز میں بیان فرمایا ہے جو دلوں پر اثر کیے بغیر نہیں رہتا اور جس کی برکت سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں گناہوں کی دلدل سے نجات پا کر حیات طیبہ کی حامل ہوئی ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016