راہ محبت اور اس کے حقوق

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
ہر مسلمان کے دل میں اللہ اور اس کے رسول کی کسی نہ کسی درجے میں محبت ہوتی ہے۔ لیکن اس محبت میں ترقی کی راہ اولیاء اللہ دِکھاتے ہیں وہی دنیا کی عارضی چمک دمک سے جنت کی دائمی نعمتوں پر نظر کراتے ہیں۔ ان سب سے بڑھ کر خدا کی یہ محبوب ترین ہستیاں نعمتیں دینے والے مولیٰ کی معرفت و محبت کے حصول کا ذریعہ ہوتی ہیں۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وعظ ’’راہ محبت اور اس کے حقوق‘‘ میں اسی بات کا ذکر ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات قیمتی اور بے مثل ہے اسی طرح ان کی محبت کو حاصل کرنے والی راہ بھی قیمتی اور بے مثل ہے لہٰذا اس راہ پر چلنے کے حقوق و آداب کا لحاظ رکھنا لازمی ہے۔ حضرت اقدس نے ان حقوق اور آداب کو قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت تفصیل کے ساتھ بڑے دل سوز اور دل نشیں انداز میں بیان فرمایا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016