داستان اہل دل

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے شریعت و تصوف میں وہ عظیم المرتبت مقام عطا فرمایا تھا جس کی قبولیت کا سارے عالم میں ڈنکا پٹ رہا ہے۔ حضرت اقدس کے مجاہدات، عبادات اور تقویٰ جس مقام کا تھا اس کے تصور ہی سے بڑے بڑوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ ان سب باتوں سے بڑھ کر حضرت نے اپنے شیخ و مرشد کی جس طرح خدمت کی تھی اس کی مثال قرون اولیٰ کے اولیاء ہی میں ملتی ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’داستان اہل دل‘‘ میں اللہ والوں سے اپنی قلبی محبت کا جابجا اظہار فرمایا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ حضرت اقدس جب کسی بزرگ کا تذکرہ چھیڑتے تو لطف و کیف اور مستی کے وہ جام پلاتے جو سب کو محبت خدا سےمست کردیتے تھے۔ اس وعظ میں حضرت نے اپنے مختصر حالات ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بزرگوں کے واقعات جس عالم جذب و کیف کے ساتھ ارشاد فرمائے ہیں وہ پڑھنے والوں کے قلوب کو بھی اللہ کی محبت سے لبریز کردیتے ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016