دار فانی میں آخرت کی تیاری

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
انسان اس دنیا میں اپنے اصلی وطن جنت سے آیا ہے اور ایک دن اسے وہیں لوٹ کرجانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کی محدود زندگی میں انسان کو لامحدود زندگی والی جنت حاصل کرنے کے بے شمار مواقع عطا فرمائے ہیں، ان مواقع کو اسلام کے تابع رہ کر حاصل کیا جاسکتا ہے، لیکن انسان اس دنیا میں آکر یہاں کی چند روزہ فانی رنگینوں میں ایسے مگن ہوا کہ اپنے اصلی وطن کی تیاری سے بالکل غافل ہوگیا۔انسان کو اس کے اصلی وطن کی تیاری کی طرف متوجہ کرنے کی غرض سے اللہ تعالیٰ انبیاء کرام علیہم السلام کو دنیا میں بھیجتے رہے جنہوں نے لوگوں کو دنیا کی ضروریاتِ زندگی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری کی دعوت دی۔
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اس وعظ ’’دارِ فانی میں آخرت کی تیاری‘‘میں اللہ تعالیٰ کے ان احکامات کا تذکرہ کیا گیا ہے جن پر عمل کرکے ہر انسان دنیا کے اس دارِ فانی میں آخرت کی تیاری کرسکتا ہے۔ یہ وعظ ہر مسلمان کے مطالعہ کے لیے اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ اس میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے نہایت آسان اور سادہ انداز میں مختلف مثالوں اور واقعات کے ذریعہ آخرت کی تیاری کی ضرورت اور اہمیت کو اِس طرح اُجاگر کیا ہے جس سے انسان کے دل میں اپنے وطنِ آخرت کی تیاری کا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے اور اسی جذبہ اور لگن کی بدولت انسان راہِ عمل پر گامزن ہوکر آخرت کی تیاری کے لیے مستعد ہوجاتا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016