لذت ذکر کی وجد آفرینی

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ كا تعارف
بندے اللہ تعالیٰ سے جو محبت کرتے ہیں وہ اس محبت کا فیضان ہے جو اللہ کو اپنے بندوں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ بندوں سے جتنی محبت کرتے ہیں اگر بندوں کو اس کا ادراک ہوجائے تو وہ مارے خوشی کے ہوش و خرد سے بیگانہ ہوجائیں۔انسانی فطرت ہے کہ انسان کو جس سے محبت ہوتی ہے اس کا نام سن کر بھی اس کا جذبۂ محبت جوش مارتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کا اپنے محبوبِ حقیقی سے جتنا قرب اور تعلق بڑھتا جاتا ہے اس کو اللہ کا نام لینے میں اتنا ہی مزہ آتا ہے یہاں تک کہ عاشقین خدا کو اللہ کے نام کے سوا دنیا کی کسی چیز میں لطف نہیں آتا۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شمار اللہ کے ایسے عاشقوں میں ہوتا ہے جن کی گرم جوشیِ عشقِ خدا کے لاکھوں گواہ موجود ہیں۔ حضرت اقدس کو ذکر نام خدا اور دینی احکام پر کاربند رہنے کے سوا دنیا و مافیہا سے کوئی دلچسپی نہیں تھی کیوں کہ اللہ کا ذکر صرف اللہ کا نام لینا ہی نہیں ہے بلکہ اللہ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونے کا نام بھی ہے۔ حضرت اقدس نے اپنے وعظ ’’لذت ذکر کی وجد آفرینی‘‘میں اس بات کا ذکر فرمایا ہے کہ ہمارے خالق نے ہماری پرورش کے لیے جس طرح نظام کائنات کو ہماری خدمت کے لیے بنایا ہے یہی عقلی دلیل اللہ تعالیٰ سے اشد محبت کرنے کے لیے کافی ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016