استحضار عظمت الہیہ

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
ا س وعظ كا تعارف
دین نام ہے اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور ناراضگی کو جاننے کا یعنی کن اعمال کی بجا آوری سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں اور کن باتوں پر عمل کرنے سے اللہ کی ناراضگی حاصل ہوتی ہے۔ نیک اعمال پر عمل پیرا ہونے سے کہیں زیادہ مشکل کام گناہوں سے بچنا ہے، کیوں کہ امتحان کے لیے گناہوں میں انسانی طبیعت کے لیے رغبت رکھی گئی ہے۔ اہل اللہ کے قلوب جو اللہ تعالیٰ کے قرب کا ہر وقت مشاہدہ کرتے رہتے ہیں وہ اللہ کی ناراضگی کے ایک اعشاریہ درجہ کے تصور سے بھی لرز جاتے ہیں۔ یہ وہ خاص بندے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کی ذات کا ہر وقت استحضار گناہوں سے مانع رکھتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ ’’ استحضارِ عظمت الٰہیہ‘‘ جزیرہ ماریشس میں ہونے والے دو مواعظ اور ملفوظات کا مجموعہ ہے جس میں حضرت اقدس نے اللہ کو راضی کرنے کے لیے گناہوں سے بچنے پر زور دیا ہے اور گناہوں سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے جس خاص تعلق کی ضرورت ہوتی ہے اس کے حصول کا ذکر بھی فرمایا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016