اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کاتعارف
اللہ تعالیٰ کی معرفت اور نسبت کے حصول کے بغیر جو اس دنیا سے رخصت ہو گیا سخت محرومی کی حالت میں گیا۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو تو حاصل کرلیا لیکن اپنے پالنے والے کو نہ پاسکا اس سے زیادہ محروم انسان کوئی نہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی دوستی کا تاجِ ولایت ان ہی بندوں کے سروں پر سجاتے ہیں جو ہر آن اُس کو راضی رکھنے کی فکر کرتے ہیں، جو ہر وقت اسی جستجو میں رہتے ہیں کہ کن اعمال سے ہمارا اللہ ہم سے راضی ہوتا ہے اور کن اعمال سے ناراض ہوتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو؟‘‘ میں ان اعمال کا ذکر فرمایا ہے جو حصول رضائے الٰہی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اللہ کے دین کو نہایت سادہ، عام فہم، پُر لطف اور پُر اثر انداز میں بیان کرنا حضرت اقدس کا خاص انداز ہے۔ اس وعظ کی برکت سے دین کے ان احکامات پر عمل کرنا آسان ہوجاتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی دوستی کے حصول میں معین و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016