حیات دائمی کی راحتیں

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس وعظ کا تعارف
اس دنیا کا خود اپنا وجود عارضی ہے، ایک دن زمین کا یہ گولہ اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ تباہ و برباد ہوجائے گا۔ انسان دنیا کی اس عارضی زندگی میں دنیا کی ہر چیز دائمی چاہتا ہے اور اس کے لیے تن من دھن کی بازی لگادیتا ہے۔ مگر دائمی زندگی کی تیاری سے غفلت میں پڑا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کو اسی لیے مبعوث فرماتے ہیں کہ وہ انسان کی آنکھوں پر پڑی غفلت کی پٹی کو ہٹا کر اس کا رخ دنیا کی عارضی لذتوں سے موڑ کر حیاتِ دائمی کی راحتِ دائمی کے حصول کی طرف پھیر دیں۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’حیات دائمی کی راحتیں‘‘ میں اس بات کو نہایت مؤثر انداز میں بیان فرمایا ہے کہ حیات دائمی کی راحتوں کا دار و مدار صرف اللہ کے فضل پر موقوف ہے اور اس فضل کو حاصل کرنے کے ذرائع ایمان، تقویٰ اور اعمالِ صالحہ ہیں۔ یہ وعظ حضرت اقدس کے دو مواعظ کا مجموعہ ہے جس میں حضرت اقدس نے حیاتِ دائمی کی راحتیں حاصل کرنے کے لیے ایمان، تقویٰ اور اعمالِ صالحہ پر عمل کرنے کے نہایت آسان نسخے بیان فرمائے ہیں۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016