خزائن شریعت و طریقت

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے قربِ خاص اور اِتباع شریعت و سنت کا جو اعلیٰ مقام عطا فرمایا تھا وہ امت کے صفِ اوّل کے اولیاء ہی کا خاصّہ ہے۔ آپ کا سینہ معمورِ عشقِ الٰہی تھا، یہی وجہ تھی کہ آپ کی زبان مبارک سے ہر وقت عشقِ الٰہی کے الٰہامی مضامین نشر ہوتے رہتے تھے۔ ان الہامی مضامین نے ایک عالم کو مست کیے رکھا اور لاکھوں سینوں میں عشقِ الٰہی کی آگ لگا دی۔
زیر مطالعہ کتاب ’’خزائنِ شریعت و طریقت‘‘عارف باﷲ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تقریباً چالیس سالہ قدیم ڈائری سے حضرت والا دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے لکھے ہوئے بعض الہامی مضامین اور وارداتِ غیبیہ پر مشتمل ہے جو حضرت والا نے بطور یادداشت تحریر فرمائے یا اپنے مرشدِ ثانی حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کے ملاحظہ و تصدیق کے لیے اِرسال فرمائے۔مزید برآں ۱۹۸۸؁ء میں حرمین شریفین کی حاضری، ۱۹۹۶؁ء میں جنوبی افریقہ کا سفر، ۲۰۰۳ ؁ میں برطانیہ کا پانچواں سفر اور وہاں سے وطن واپسی پر عمرے کے سفر اور وہاں ہونے والی اصلاحی مجالس کا احوال بھی مذکور ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

نومبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016