مواہب ربانیہ

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اپنی مبارک زندگی میں دنیا کے متعدد ممالک کے تبلیغی و اصلاحی اسفار فرمائے۔ حضرت اقدس کے اسفار سے ان ملکوں کی سرزمین پر تصوف زندہ ہوگیا، ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آگیا ، سینکڑوں مردہ دل زندہ ہوگئے، سینکڑوں ناآشنائے درد نہ صرف حاملِ دردِ محبت ہوئے بلکہ ان کا دردِ محبت متعدی ہوگیا۔
زیر نظر کتاب ’’مواہبِ ربانیہ‘‘عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ان ہی اسفار پر مبنی چند سفرناموں کا مجموعہ ہے، جن کے نام یہ ہیں :
۱)’’فیوضِ ربّانی‘‘ (سفر حرمین شریفین کے ارشادات)
۲)’’الطافِ ربّانی ‘‘ ( سفر قونیہ، ترکی کے ملفوظات)
۳) ’’افضالِ ربّانی‘‘ (جنوبی افریقہ ، ماریشس اور پاکستان کے ملفوظات)
۴) ’’انعاماتِ ربّانی‘‘ (برما، بنگلہ دیش اور پاکستان کے ملفوظات و )
۵) ’’عنایاتِ ربّانی ‘‘ ( سفر نامہ ری یونین کے چند اوراق)
۶)’’عطائے ربّانی ‘‘ (کراچی کے ملفوظات)
غرض یہ کتاب قرآن وحدیث ، شریعت وطریقت ، تصوف واحسان وسلوک کے عظیم الشان وہبی علوم اور الہامی مضامین کا خزانہ ہے جس کا لطف پڑھ کر عمل کرنے سے ہی تعلق رکھتا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016