معارف شمس تبریز

تعارف کتاب:

اس کتاب کا تعارف
حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ سات سو قبل کے ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں۔ حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ کے عظیم خلیفہ مولانا جلال الدین رومی نے اپنے پیر و مرشد کے سلگتے سینے سے جو سوزِ آتشِ حق حاصل کیا اسے اشعار کی شکل میں مثنوی مولانا روم اور دیوانِ شمس تبریز میں منتقل کردیا۔ خدا کے عشق میں ڈوبے ہوئے ان اشعار سے اللہ کے عاشق ہمیشہ مستفید ہوتے چلے آرہے ہیں۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے عرصے سے کمیاب تصوف اور عشقِ حقیقی کے مضامین سے لبریز’’دیوانِ شمسِ تبریز‘‘ کے پچاس ہزار اشعار میں سے منتخب کردہ اشعار کا ترجمہ و تشریح کرکے ’’معارف شمسِ تبریز‘‘ کے نام سے شایع کیا۔ اس کتاب کا مطالعہ سالکین و عاشقین کے قلوب میں حق تعالیٰ کی محبت و معرفت کی شراب کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

نومبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016