تحفہ حفاظ یعنی آسان اور مشہور آیات متشابہات

تعارف کتاب:

حق جل جلالہ کا ارشادکتنا سچا ، پکا ، حق اور سچ ہے کہ (انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحٰفظون)ہم نے ذکر یعنی قرآن مجیدنازل فرمایا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔ (النحل)
اللہ تعالیٰ نے اپنی اس کتابِ مقدس کی حفاظت کا ایسا نظم فرمایا کہ حالات اور زمانوں کے حوادثا ت اسے ذرہ برابر بھی متاثر نہ کرسکے ،بل کہ جتنا اسے دبایا گیا اتنا ہی اسے ابھرنے کے مواقع فرا ہم ہوئے اورحقانیت کالوہامنوایا،اس کے مفاہیم ومقاصدکی حفاظت مفسرین کے ذریعے فرمائی گئی،اوراس کے احکامات کی حفاظت فقہاء کے ذریعے اور اس کی مرادات کی حفاظت احاد یثِ نبویہ کے ذریعے کرائی، تو اس کے الفاظ وکلمات کی حفاظت کے لیے حق تعالیٰ نے حفاظِ کرام کی مقدس جماعت پیدافرمائی،گو مختلف طریقو ں اورنہج سے الفاظِ قرآنیہ کی حفاظت ہوئی اوران شاء اللہ تاقیامِ قیامت ہوتی رہے گی، منجملہ اس کے متشابہاتِ قرآنیہ اور ہم مثل، مکرر آیات کی حفاظت بھی ہے۔اس سلسلہ میںبہت سی کتابیں مثلاً:رموزالمتشابہات،عانةالحفاظ للآیا ت المتشابہات،المعجم المفہرس لألفاظ القرآن الکریم وغیرہ دستیاب ہیں۔
زیرِ نظر کتاب''تحفۂ حفاظ ''بھی اسی سلسلہ کی ایک سنہری کڑی ہے، جس میں ایک طرح کی مکرر آیات مع تعیین ِسورت وپارہ یکجا جمع کی گئی ہیں،اگر حفاظ طلبہ اس کو موضوع بناکر مستقل محنت کریں تو امید ہے کہ بہت ہی مفید اور پختگی ٔ حفظ میں معاون ہوسکتی ہے۔
بڑی ناسپاسی ہوگی اگرمیں شکرادانہ کروں عزیز م''عبد المتین اورجاویدبوڑکھا سلمہما''کا ، جنہوں نے پوری دلچسپی اور لگن کے ساتھ حسن ِترتیب سے لے کر کمپوزنگ،پروف ریڈ نگ تک سارے مراحل انجام دیکر اس کام کو آسان تر بنادیا۔
اللہ پاک ان کو بھی زمرۂ حفاظِ کتاب اللہ میں شامل فرمائے ، اور اس سلسلہ کے
میرے جتنے بھی وسائط ہیں ان کو اجرِ جزیل نصیب فرماکر کتاب کو مقبول بنائے۔آمین
عبد الرحیم فلاحی استاذ تفسیر وحدیث جامعہ اشاعت العلوم ، اکل کوا
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

دسمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016