ترجمۃ المصنف

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی دینی و روحانی ولولہ انگیز حیات مبارکہ نے چار دانگ عالم میں غلغلہ مچا دیا تھا۔ زخم حسرت، خونِ آرزو، دردِ دل اور اشک رواں کی باتیں کرنے والی اس ذاتِ پاک کی حیاتِ پاک خود کس قدر درد ناک اور عشق ناک تھی، اس کی کسی قدر جھلک حضرت اقدس کی تحریر کردہ اس آپ بیتی میں ملے گی ۔
اپنے پُر اثر اور درد انگیز ارشادات سے لاکھوں مردہ دلوں کو حیات نو دینے کا سبب بننے والے اس مرد ِکامل نے ساری زندگی شریعت و سنت کی اتباع میں بسر کی۔ خوشی، غمی اور مصائب میں ہمیشہ قرآن و حدیث کے احکامات کو سر آنکھوں پر رکھا ۔ زیر نظر کتاب ’’ترجمۃ المصنف‘‘حضرت اقدس کی حیات مبارکہ کے ایسے ایسے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے جس کا مطالعہ دلوں کو شاد اور آنکھوں کو روشن کرتا ہے۔ حضرت اقدس کی حیات مبارکہ شریعت و طریقت کا حسین امتزاج تھی اور بلامبالغہ اس شعر کی عملی تفسیر نظر آتی ہے
برکفے جام شریعت برکفے سندانِ عشق
ہر ہوسنا کے نداند جام و سنداں باختن
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016