سفر نامہ لاہور

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
زیر نظر کتاب شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ۲۰۰۳؁ء اور ۲۰۰۴؁ء میں ہونے والے لاہور کے سفر ناموں پر مشتمل ہے۔ حضرت والا کے سفرناموں میں جغرافیائی معلومات یا موسم کے احوال کا بیان نہیں ہوتا بلکہ اصلاح سے متعلق شریعت و تصوف کے احکامات و نکات اور عام فہم انداز میں سلوک کے اسرار و رموز کا ذکر ہوتا ہے ۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زبانِ مبارک سے جو دل سوز الفاظ نکلتے تھے وہ دلوں پر اثر انداز ہوتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ لاکھوں برباد دل آپ کے پراثر بیان سے آباد ہوگئے۔ عشق لیلیٰ سے گھائل ہزاروں قلوب عشقِ مولیٰ کی طرف مائل ہوئے۔ آپ کے اصلاحی بیانات سے بے شمار لوگوں کی اصلاح ہوئی۔ آپ کا فیض صرف پاکستان تک محدود نہیں تھا بلکہ آپ نے متعدد ممالک میں بذات خود تشریف لے جاکر لاکھوں زندگیوں میں سنت و شریعت کی شمعیں روشن کیں۔
اللہ رب العزت اس کا اپنی شان کے مطابق بہترین بدلہ عنایت فرمائیں، آمین۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016