ایک منٹ کا مدرسہ ۔ اضافہ شدہ ایڈیشن

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
آج کل لوگ دینی مجالس میں جانے، دینی کتابیں پڑھنے اور طویل وعظ سننے سے گھبراتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا دینی علم کم ہوتا جارہا ہے۔ نماز پڑھتے ہوئے برسوں ہوجاتے ہیں مگر نمازوں کی تسبیحات اور دعاؤں اور اذکار کا ترجمہ معلوم نہیں ہوتا جس سے نماز میں دل نہیں لگتا نیز نمازیں سنت کے مطابق بھی نہیں ہوتیں۔ حتیٰ کہ بعض اہلِ علم کو بھی عملی مشق نہ ہونے سے سنتوں کا استحضار نہیں ہوتا۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے آخری خلیفہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ کے علوم سے استفادہ کرتے ہوئے ’ ’ایک منٹ کا مدرسہ‘‘ نامی یہ کتاب ترتیب دی۔
اس کتاب میں روزانہ کے سبق کے لحاظ سے ہر دن کے لیے ۱) نماز کی سورتوں، دعاؤں اور تسبیحات کے ایک ایک لفظ کا ترجمہ سکھایا گیا ہے۔۲ ) ایک سنت بتائی گئی ہے۔ ۳)کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ اور اس کے دنیا و آخرت کے نقصانات بتائے گئے ہیں۔ ۴) ایک نیکی اور اس کے دنیا و آخرت کے فوائد بتائے گئے ہیں۔مساجد کے ائمہ حضرات اگر کسی بھی نماز کے بعد ایک منٹ کے لیے اس کتاب کا درس دیں تو ایک سال
میں تین مرتبہ ان سنتوں کا مذاکرہ ہو سکتا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016