حسن پرستی اور عشق مجازی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
عشقِ مجازی اور بدنگاہی جیسے افعال کی برائی کو قرآن و حدیث میں مختلف مقامات پر بیان کیا گیا ہے لیکن شعرائے عشقِ مجاز حُسن پرستی اور شہوت پرستی کو جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کرتے ہیں،مرد اور عورت کے درمیان عشق و محبت کے گناہ کو عبادت قرار دیتے ہیں۔ یہ ساری خرافات اللہ اور رسول کی تعلیمات کے بالکل خلاف ہیں۔ شریعت نے شرم و حیا پر مبنی ایسے پاکیزہ معاشرے کی بنیاد رکھی ہے جس کے ہر ہر فرد کا خواہ مرد ہو یا عورت کسی ناپاک فعل میں مبتلا ہونا تو درکنار اس کا تصور بھی محال ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ اس صدی کے مجددِ غضِ بصر تھے آپ نےاپنے رسالے ’’حسن پرستی اورعشقِ مجازی کی تباہ کاریاں اور اُن کا علاج‘‘ میں مرد اور عورت کے اختلاط سے وجود میں آنے والی ان تباہ کاریوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے انسانی معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ حضرتِ اقدس نے ان تباہ کاریوں کی وجوہات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا ایسا مفصل اور جامع علاج بھی تجویز فرمایا ہے جس پر عمل کرنے سے نہ صرف عشق مجازی یعنی عذابِ الٰہی سے نجات مل جاتی ہے بلکہ پاکیزہ زندگی اختیار کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ کا قرب خاص بھی عطا ہوتا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

نومبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016