حقوق شیخ اور آداب

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
جس طرح نماز روزہ فرض ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی دوستی حاصل کرنا بھی فرض ہے۔ یہ دوستی ملتی ہے تقویٰ سے اور تقویٰ کا حصول متقین کی صحبت سے حاصل ہوتا ہے۔ متقی کون لوگ ہیں؟ ان کی پہچان کیا ہے؟ اور ان سے فیض حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان کی پہچان یہ ہے کہ شریعت کا پورا متبع ہو، بدعت اور شرک سے محفوظ ہو ، کوئی جہل کی بات نہ کرتا ہو، اس کی صحبت میں بیٹھنے کا اثر یہ ہو کہ دنیا کی محبت گھٹتی جائے اور حق تعالیٰ کی محبت بڑھتی جائے ، اس علاج سے دم بدم نفع ہوتا جائے اور روز بروزروحانی حالت درست ہوتی جائے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اس رسالے ’’حقوقِ شیخ اور آداب‘‘میں اللہ والے شیخ کی پہچان اور اس کے حقوق سے متعلق حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات جمع کرکے سالکینِ طریقت کے لیے سلوک طے کرکے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنا نہایت سہل کردیا ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

نومبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016