حیات حضرت شیروانی رحمۃ اللہ علیہ

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
زیر نظر کتاب جناب حاجی محمد حبیب الحسن خان شیروانی رحمۃ اللہ علیہ کی حیاتِ بابرکات کے چند اوراق پر مشتمل ہے۔ اس سوانح حیات کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہ سوانح حضرت والا ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم پر شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے قلم مبارک سے تحریر کی گئی ہے۔ جناب شیروانی صاحب کو حضرت والا حکیم محمد اختر صاحب سے جو یارانہ تعلق تھا اس کا ذکر حضرت والا نے جابجا اس سوانح میں فرمایا ہے۔
حدیث مبارکہ ہے کہ اللہ والے وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ یاد آئے۔ شیروانی صاحب بھی ایسے اللہ والے بزرگ تھے جن کا سراپا، جن کے اعمال، اقوال اور افعال خدا کی یاد دلاتے تھے۔ حضرت والا نے اس مختصر کتاب میں بھرپور انداز سے شیروانی صاحب کی عبادات، اخلاق، معاملات اور معاشرت کا ذکر فرمایا ہےجو شیروانی صاحب کی ولایت کے اعلیٰ مقام کا مظہر ہے۔
سوانح شیروانی رحمۃ اللہ علیہ ہمارے اکابر کی حیات کا خلاصہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہ کتاب جہاں قارئین کو شیروانی صاحب کے اعلیٰ و ارفع نورانی اعمال اور معمولات سے آگاہ کرتی ہے وہیں ان اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کےلیے مشعلِ راہِ ہدایت کا کام بھی دیتی ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

اکتوبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016