دستور تزکیہ نفس

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
ہر مومن چاہتا ہےکہ اللہ تعالیٰ کی کامل فرماں برداری کرے اور نافرمانیوں سے بچے لیکن اس کے نفس کی خواہشات قدم قدم پر اس کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ ہمارے گناہ خواہ کتنے ہی عظیم ہوں حق تعالیٰ کی عظمت اور وسعتِ رحمت کے سامنے حقیر ہیں۔
جس طرح یہ تصور غلط ہے کہ ہمارے بے شمار گناہ معاف نہیں ہوسکتے اس لیے توبہ کرنے سے کیا فائدہ ، اسی طرح توبہ کے سہارے کسی گناہ میں ہمیشہ مبتلا رہنا بھی غلط ہے کیوں کہ نا معلوم کب کوئی گھڑی ایسی آجائے کہ توفیق توبہ سلب ہوجائے اور اللہ کی گرفت آجائے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نےاپنے رسالے ’’دستور تزکیہ نفس‘‘میں اس بات کو تفصیل سے بیان کیا ہے کہ گناہوں سے جلد از جلد توبہ و استغفار کیا جائے، اسے نفس کا تزکیہ کرانا بھی کہتے ہیں۔ تزکیۂ نفس فرض عین ہے۔نفس کا تزکیہ انسان کے لیے سب سے زیادہ ضروری اور اہم کام اس لیے بھی ہے کہ یہ اللہ کو جلد راضی کرنے کا راستہ ہے اور اللہ کو راضی کرنے میں ہی دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی ہے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016