آئینہ ارشادات

تعارف کتاب:

اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اس کتاب کا تعارف
محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے روئے زمین پر انتقال کرنے والے سب سے آخری خلیفہ تھے۔ حضرت نے امت میں سنت نبوی زندہ کرنے کو اپنی زندگی کا مقصدبنا رکھا تھا۔ اسی لیے آپ کو’’ محی السنہ‘‘ یعنی سنت زندہ کرنے والا کا لقب ملا۔ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب نے اپنے مرشد اوّل حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد آپ سے بیعت ہوکر اصلاحی تعلق قائم فرمایا۔
زیر نظر رسالہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سفر حرمین شریفین سے واپسی پر لاہور میں ہونے والے مختلف اجتماعات سے خطاب اور دیگر ارشادات کا مجموعہ ہے۔ جسے شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دستِ مبارک سے قلم بند فرمایا۔ حضرت نے اپنے ان ارشادات میں جہاں سنت کی اہمیت اور اس کی عظمت کو اجاگر کیا وہاں یہ بھی فرمایا کہ امر بالمعروف کے لیے تو جماعت ہے، مگر منکرات سے روکنے کے لیے ابھی تک کوئی جماعت وجود میں نہیں آئی، ہمارے اوپر مصائب کے آنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ منکرات سے نہیں بچا جاتا۔ تبلیغِ شرعی یہی ہے کہ امر بالمعروف بھی ہو اور منکرات سے بھی روکا جائے۔
مزید ۔۔۔

10 نمایاں اراکین

مزید ۔۔۔

ستمبر کے نمایاں اراکین

    ٹائپنگ اعداد وشمار

    • آج ٹائپ کردہ صفحات :0
    • آج تصحیح شدہ صفحات :0
    • اس ہفتہ ٹائپ کردہ :0
    • اس ہفتہ تصحیح شدہ :0
    • اس ماہ ٹائپ کردہ:0
    • اس ماہ تصحیح شدہ:0
    • کل ٹائپ کردہ صفحات :18262
    کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
    آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    علم دین | 2006 - 2016