ادارے کے ساتھ تعاون کیجئے

قرآن و حدیث میں اس امت کی کئی خصوصیات کا ذکر ہے ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے ۔

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى ( سورة المائدة - الآية 1 )
اور ایک دوسرے کی نیک کام اور پرہیزگاری کے کاموں میں مدد کیا کرو ۔

الحمد للہ علم دین ڈاٹ کام پر جاری یا مجوزہ پروجیکٹس عظیم صدقہ جاریہ ہیں جن سے تمام انسانوں کو ہدایت اور نفع پہنچ رہا ہے ۔ اگر آپ اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے مندرجہ ذیل صورتیں ہیں۔


1 - کتب ارسال کر کے (خصوصا یونیکوڈ یا ان پیج میں).

اگر آپ کے پاس مستند اردو دینی کتابیں ہیں، تو آپ انہیں ہمیں بھیج کر ہمارے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔ بھیجنے کے دو طریقے ہیں۔

  1. کتاب ارسال کرنے کیلئے مندرجہ ذیل فارم کو استعمال کریں۔ کتاب بھیجیں
  2. یا ہمیں بذریعہ ای میل بھی کتابیں بھیج سکتے ہیں۔ رابطہ کی تفصیلات براہ کرم کتاب بھیجتے ہوئے اس کے متعلق تفصیلات ضرور مہیا فرمائیں۔ جیسے کہ کتاب کا نام، مصنف کا نام، کتاب کا موضوع، آپ کو کتاب کہاں سے ملی، وغیرہ وغیرہ۔

2 - فنی خدمات پیش کر کے۔

اگر آپ فنی صلاحیتوں کے مالک ہیں، جیسے ویب سائٹ یا سوفٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، نیز آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی یہ صلاحیتیں دین کی خدمت میں بھی استعمال ہوجائیں تو علم دین ڈاٹ کام آپ کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، جس میں آپ اپنی صلاحیتوں کو دین اور خیر کے پھیلانے نیز علوم دینیہ کی خدمت میں بھر پور طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔

رابطہ کی تفصیلات


3 - ٹائپنگ پروجیکٹ میں حصہ لے کر ۔

اگر آپ اپنی زندگی میں سے ایک منٹ بھی فارغ کر سکتے ہیں توآئیےمستند دینی کتب کی آن لائن ٹائپنگ کیجیے آپ کا یہ ایک منٹ بھی آپ کے لیے عظیم صدقہ جاریہ اور ثواب کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹائپنگ ٹیم میں شمولیت


4 - مال خرچ کر کے ۔

ہم میں سے ہر ایک کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنی پونچی ایسی جگہ لگائے جہاں سے اسے زیادہ سے زیادہ نفع حاصل ہو ، اس میں کیا شک ہے کہ جس سرمایہ کاری کو اللہ تبارک و تعالی بہترین فرما دیں وہ ہی بہترین ہے ۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتے ہیں۔

إِنْ تُقْرِضُوا اللَّـهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّـهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ (التغابن ۱۷)
اگر تم اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسن دو تو وہ تمہیں کئی گنابڑھاکر دے گا، اور تمہارے گناہوں کو معاف فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ بڑا قدردان اور بردبار ہے۔

حدیث شریف میں ہے۔

إذا مات ابن آدم انقطع عمله إلا من ثلاث: صدقة جارية، أو علم ينتفع به، أو ولد صالح يدعو له، (رواه مسلم)
جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل بند ہوجاتا ہے؛ مگر تین چیزیں: (۱) ایک صدقہٴ جاریہ یعنی ایسا صدقہ جس سے زندہ لوگ نفع حاصل کرتے رہیں (۲) دوسری ایسا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں (۳) تیسری ایسی نیک اولاد جو اپنے والدین کے لیے دعا کرتی رہے

ان آیات مبارکہ سے مذکورہ انویسمنٹ کی تفصیل بخوبی معلوم ہو رہی ہے کہ اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے اللہ تعالی کی راہ اور دین کے کاموں میں خرچ کیا جائے اور اپنے خرچ کیے ہوئے کو اللہ تعالی کے ہاں بے حد و حساب اضافے کے ساتھ وصول کر لیا جائے ۔

نیز بعض دین کے کام ایسے ہوتے ہیں جو کہ عظیم صدقہ جاریہ بھی ثابت ہوتے ہیں جیسا کہ الحمد للہ علم دین ڈاٹ کام پر جاری یا مجوزہ پروجیکٹس عظیم صدقہ جاریہ ہیں جن سے تمام انسانوں کو ہدایت اور نفع پہنچ رہا ہے ۔

امید ہے اہل خیر اس بہترین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان علمی اور تعمیری منصوبوں میں خوب خرچ کریں گے ۔

علم دین ویب سائٹ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں میں تعاون کے لیے رابطہ کیجیے :

رحمت عالم فاؤنڈیشن شکاگو امریکہ
www.rahmatealam.net
0019199045139
jamshaidr@gmail.com


5 - تشہیر کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متوجہ کر کے

پہلے درجے میں کوشش کی جائے کہ اپنی جان ، مال ، وقت کو خرچ کریں اور اگر ممکن نہ ہو تو کسی دوسرے کو متوجہ کر دیں جس کے لیے ممکن ہو یہ ایسا ہی ہو گا جیسا آپ نے خود عمل کیا ۔

حدیث شریف میں آتا ہے کہ من دل على خير فله مثل أجر فاعله (رواه مسلم) نیکی کے کام کی طرف رہبری کرنے والے کے لئے بھی وہی اجر وثواب ہے جو نیکی کرنے والے کیلئے ہے۔


6 - خصوصی دعاؤں اور توجہات میں یاد رکھ کر ۔


کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

علم دین | 2006 - 2016