(ابودائود ص ۱۲۷ ج ۲ واللفظ لہ، ترمذی ص ۴۵ ج ۲)
ترجمہ: ’’حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے، ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں حالانکہ میںخاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی کسی قسم کا نبی نہیں۔‘‘
حدیث: ۶:…
’’عن أنس بن مالک رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان الرسالۃ و النبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی و لا نبی۔‘‘ (ترمذی ص ۵۱ ج ۲، مسند احمد ص ۲۶۷ ج ۳)
ترجمہ: ’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رسالت و نبوت ختم ہوچکی ہے، پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ نبی۔‘‘
حدیث: ۷:…
’’عن ابی ھریرۃرضی اللہ عنہ أنہ سمع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول نحن الآخرون السابقون یوم القیامۃ بید أنھم أوتوا الکتاب من قبلنا۔‘‘
(صحیح بخاری ص ۱۲۰ ج ۱ واللفظ لہ، صحیح مسلم ص ۲۸۲ ج ۱)
ترجمہ: ’’حضرت ابو ہریرہؓ کو رسول اللہؐ نے فرمایا: ہم سب کے بعد آئے اور قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے، صرف اتنا ہوا کہ ان کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی۔‘‘
حدیث: ۸:…
’’عن عقبۃ بن عامرؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لو کان بعدی نبی لکان عمر بن الخطابؓ۔‘‘
(ترمذی ص ۲۰۹ ج ۲)
ترجمہ: ’’حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر بن خطابؓ ہوتے۔‘‘
حدیث: ۹:…
’’عن جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ قال سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول أن لی أسمائ،أنا محمد، و أنا أحمد، و أنا الماحی الذی یمحواللہ بی الکفر، و أنا الحاشر الذی یحشر الناس علی قدمی، و أنا العاقب، و العاقب الذی لیس بعدہ نبی۔‘‘ (متفق علیہ، مشکوۃص ۵۱۵)

ترجمہ: ’’حضرت جبیربن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ میرے چند نام ہیں: میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی (مٹانے والا) ہوں کہ میرے ذریعے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائیں گے اور میں حاشر (جمع کرنے والا) ہوں