حررہٗ العبد محمود گنگوہی عفا اللہ عنہ معین مفتی مدرسہ مظاہرعلوم ۳۰؍ ۳؍۶۷ھ؁
اسلام نے جو تعزیت کا طریقہ غیر مسلموں کیلئے بتایا ہے اس پرعمل کرنا چاہئے گاندھی جی نے نہ صرف مسلمانوں کی خیر خواہی پر جان دی ہے، بلکہ سارے ہندوستان کو امن واتحاد کی تلقین کرتے ہوئے وہ اس مشن پر قربان ہوگئے اسلئے ہر شخص انکے درد ناک قتل پر رنجیدہ ہے، مگر ان کو مسلمان اس وقت تک نہیں کہاجاسکتا، جب تک کہ اس کا کوئی ثبوت نہ ہو، تعزیت اور یادگار منانے میں فرقہ وارانہ طریقوں پر عمل کرنا خودگاندھی جی کے مشن کے خلاف ہے، اسلئے اس سے احتراز کرنا چاہئے۔ فقط
سعید احمد
مفتی مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور ۲؍ ربیع الثانی ۶۷ھ؁
شیعہ کو ایصال ثواب
سوال :- سنی بیوی کو شیعہ خاوند کیلئے دعاء مغفرت یا ایصال ثواب کرنا کیسا ہے؟ اور سنی کو شیعہ کیلئے عام طور سے ایصال ثواب کا کیا حکم ہے؟

۱؂ شامی زکریا ص:۵۵۷، ج:۹، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع۔ ہندیہ کوئٹہ ص۵/۳۴۸، کتاب الکراہیۃ، الباب الرابع عشر، تبیین الحقائق ص۶/۳۰، کتاب الکراہیۃ، فصل فی البیع، مطبوعہ امدادیہ ملتان۔
الجواب حامداً ومصلیاً
اگراس کے عقائد کفریہ نہیں جیسا کہ بعض فرقوں کے ہیں تودعاء مغفرت درست ہے، اس میں شوہر اور غیر سب برابر ہیں۱؂۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
حررہٗ العبد محمود غفرلہٗ دارالعلوم دیوبند
غیر مسلم کوثواب پہنچانا
سوال :- غیر مسلم وغیرہ کوقرآن پاک وغیرہ کا ثواب بخشنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب حامداً ومصلیاً