081:025
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ
ترجمہ:
اور یہ قرآن کسی شیطان مردود کی کہی ہوئی بات نہیں ہے۔ (ف ٦)
تفسیر:
ف ٦۔ اس سے نفی کہانت کی اور تاکید ہوگئی، حاصل یہ کہ نہ آپ مجنون ہیں نہ کاہن نہ صاحب غرض، اور وحی لانے والے کو پہچانتے بھی ہیں جو امانت دار بھی ہے پس لا محالہ یہ اللہ کا کلام اور آپ اللہ کے رسول ہیں، اور یہ قسمیں جو اوپر مذکور ہوئیں مطلب مقام کے نہایت مناسب ہیں۔ چناچہ ستاروں کا سیدھا چلنا اور لوٹنا اور چھپ جانا مشابہ ہے فرشتہ کے آنے اور واپس جانے اور علم ملکوت میں جا چھپنے کے اور رات کا گزرنا اور صبح کا آنا قرآن کے مشابہ ہے بہ سبب ظلمت کفر کے رفع ہوجانے اور نور ہدایت کے ظاہر ہوجانے۔