تعالیٰ فی حق الکفارہم لترونہا عین الیقین فلما دخلوا لنارویا عذابہا قال تعالیٰ فنزل من حمیم وتصلیۃ جحیم ان ہٰذالہو حق الیقین حاصل یہ ہے کہ کہ علم الیقین نام ہے واقعی ونفس الامری معلومات کا اور عین الیقین نام ہے مشاہدات صادقہ کا اور حق الیقین نام ہے اس کے بھگتنے اور تجربہ کرنے کا ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
الجواب صحیح الجواب صحیح کتبہ الاحقر محمد نظام الدین غفرلہٗ
سید مہدی حسن سید احمد علی سعید مفتی u
۱؍۱؍۱۳۸۶ھ نائب مفتی u ۲۹؍۱۲؍۱۳۸۵ھ
اللہ تعالیٰ پر کامل یقین پیدا ہونے اور نماز میں خلوص پیداہونے کا طریقہ
سوال: (۱)اللہ تعالیٰ پر کامل یقین یعنی یقین میں ترقی کرنے کی کوئی سہل ترکیب تحریر کیجئے۔
(۲)کوئی ایساطریقہ یاوظیفہ تحریر کیجئیجسکے کرنے سے میری ہر مشکل آسان ہوجائے۔
(۳)کیا ہندو کے یہاں کے پانی سے وضو کرنا جائز ہے۔
الجواب وباﷲ التوفیق
جواب:(۱) اللہ تعالیٰ کے لیے مقبول بندوں سے تعلق ومحبت اور صحبت میں رہنا لازم کرکے ان کی باتوں پر عمل کیجئے تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور ان سے محبت وغیرہ سب کچھ حاصل ہوجائے گی۔
(۲)یہ بھی انہی اللہ والوں کی صحبت میں رہنے سے حاصل ہوگا مشکلیں آسان ہوں گی۔
(۳)ہندوئوں کے وہاں سے بھی اگر پاک پانی مل جاوے تو اس سے وضو اور نماز درست ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔
الجواب صحیح کتبہ الاحقر محمد نظام الدین غفرلہٗ
سید احمد علی سعید مفتی u
نائب مفتی u ۱۵؍۹؍۱۳۸۷ھ
برے خیالات اور وسوسہ آنے کا علاج
سوال: بعض وقت اسلام کے بارے میں بڑی غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے اس وقت عجیب عجیب سوالات دماغ میں آتے ہیں اللہ تعالیٰ کی شان میںحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلط خیالات آتے ہیں جب کہ میں ان سب کو