روحِ اوّل
اسلام و اىمان کے بىان مىں
(دونوں لفظوں کا مطلب قرىب ہى قرىب ہے)
فرماىااﷲتعالىٰ نےکہ :
إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ وَمَنْ يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ آل عمران: ١٩
بلا شبہ (سچا) دىن اﷲ کے نزدىک ىہى اسلام ہے

اور فرماىا اﷲتعالىٰ نے کہ:
وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَآل عمران: ٨٥
جو شخص اسلام کے سوا کسى دوسرے دىن کو تلاش (اور اختىار) کرے گا سو وہ (دىن) اس شخص سے (خدا تعالىٰ کے نزدىک) مقبول (اور منظور) نہ ہوگا۔ اور وہ (شخص) آخرت مىں خراب ہوگا۔