 نام کتاب : کتاب النوازل (جلد اول)
 منتخب فتاویٰ : مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری
 ترتیب وتحقیق : مفتی محمد ابراہیم قاسمی غازی آبادی
 کمپیوٹر کتابت : محمد اسجد قاسمی مظفرنگری
 ناشر : المرکز العلمی للنشر والتحقیق، لال باغ مرادآباد
09412635154 - 09058602750
 تقسیم کار : فرید بک ڈپو (پرائیویٹ) لمٹیڈ دریا گنج دہلی
011-23289786 - 23289159
 اشاعتِ اول : ذی قعدہ ۱۴۳۵ھ مطابق ستمبر ۲۰۱۴ء
 صفحات : ۶۸۸
 قیمت : ۴۰۰؍ روپئے
ملنے کے پتے:
 مرکز نشر وتحقیق لال باغ مرادآباد
 کتب خانہ یحیوی محلہ مفتی سہارن پور
 کتب خانہ نعیمیہ دیوبند

س
انتساب:
احقر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے اس حقیر کاوش کو درج ذیل حضرات کی طرف منسوب کرتا ہے، جن کو اللہ تعالیٰ نے احقر کے لئے بظاہر اسبابِ خیر تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا ہے:
 مخدوم معظم والدِ محترم حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری دامت برکاتہم ومدت فیوضہم --- جو اس ناکارہ کے صرف مشفق والد ہی نہیں؛ بلکہ محسن ترین استاذ بھی ہیں۔
 مخدومہ ومعظمہ والدۂ محترمہ زید مجدہا (صاحبزادی حضرت شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہٗ) - جن کی مثالی تربیت، بے پایاں مخلصانہ توجہات اور سحرگاہی دعائیں ہر وقت شامل حال ہیں۔ {رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْراً} [بنی اسرائیل: ۲۴] (میرے پروردگار ان دونوں پر رحمت فرمائیے جیسے پالا انہوں نے مجھ کو چھوٹا سا) آمین، برحمتک یا أرحم الراحمین۔
 اپنے شیخ ومرشد، سیدی وسندی، جانشین شیخ الاسلام، فدائے ملت، امیر الہند، حضرت مولانا سید اسعد صاحب مدنی نور اللہ مرقدہٗ صدر جمعیۃ علماء ہند - جن کی دعائیں، شفقتیں اور توجہات وعنایات احقر کو قدم بہ قدم حاصل رہیں۔ رحمہ اللّٰہ تعالیٰ رحمۃً واسعۃً۔
 اپنے تمام اساتذۂ کرام بالخصوص:
 استاذِ معظم، فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمود حسن گنگوہی نور اللہ مرقدہٗ مفتی اعظم