تعلیم الاسلام
تعلیم الاسلام حصّہ اول
سوال۔ تم کون ہو( یعنی مذہب کے لحاظ سے تمہارا کیا نام ہے؟
جواب۔ مسلمان
سوال۔ مسلمانوں کے مذہب کا نام کیا ہے یا تمہارے مذہب کا نام کیا ہے؟
 جواب۔ اسلام
سوال۔ اسلام کیا سکھاتا ہے یا اسلام کس مذہب کو کہتے ہیں؟
جواب۔ اسلام یہ سکھاتا ہے کہ” خدا ایک ہے۔“ بندگی کے لائق وہی ہے اور محمّد ﷺ خدا تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں۔ اور قرآن شریف خدا تعالیٰ کی کتاب ہے! اسلام سچّا دین ہے ۔ دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں اور نیک باتیں اسلام سکھاتا ہے۔
سوال۔ اسلام کا کلمہ کیاہے ؟
 جواب۔ اسلام کا کلمہ یہ ہے۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد’‘ الرَّسُوْلُ اللّٰہِ۔ ترجمہ۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمّد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اس کلمہ کو کلمئہ طیّبہ اور کلمئہ توحید کہتے ہیں.
سوال ۔کلمہ شہادت کیاہے؟
 جواب۔ کلمئہ شہادت یہ ہے: اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ‘ وَ رَسُوْلُہ‘۔ ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمّد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔