سوال۔ وضو کس طرح کرنا چاہئیے؟
 جواب۔ صاف برتن میں پاک پانی لے کر پاک صاف اور اونچی جگہ پر بیٹھو قبلہ کی طرف منہ کر لو تو اچھا ہے ۔ اور اس کا موقع نہ ہو تو کچھ نقصان نہیں ۔ آستینیں اوپر چڑھا لو۔ پھر بسم اللہ پڑھو۔ اور تین بار گٹّوں تک دونوں ہاتھ دھوؤ۔ پھر تین مرتبہ کلّی کرو۔ مسواک کرو۔ مسواک نہ ہو تو انگلی سے دانت مل لو۔ پھر تین بار ناک میں پانی ڈال کر بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے ناک صاف کرو۔ پھر تین مرتبہ منہ دھوؤ۔ منہ پر پانی زور سے نہ مارو۔ بلکہ آہستہ سے پیشانی پر پانی ڈال کر دھوؤ۔ پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور اِدھر اُدھر دونوں کانوں تک منہ دھونا چاہیئے۔ پھر کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھوؤ ۔ پہلے داہنا ہاتھ تین بار پھر بایاں ہاتھ تین بار دھونا چاہیئے۔ پھر ہاتھ پانی سے تر کرکے (بھگو کر) سر کا مسح کرو۔ پھر کانوں کا مسح کرو ۔ پھر گردن کا مسح کرو۔ مسح صرف ایک ایک مرتبہ کرنا چاہیئے۔ پھر تین تین مرتبہ دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوؤ۔ پہلے دایاں پاؤں پھر بایاں پاؤں دھونا چاہئیے۔
سوال۔ نماز پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟
 جواب۔ نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے:۔  وضو کرکے ، پاک کپڑے پہن کر، پاک جگہ پر قبلہ کی طرف منہ کرکے کھڑے ہو۔ نماز کی نیّت کرکے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھاؤ اور اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہ کر ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھ لو ۔ داہنا ہاتھ اُوپر اور بایاں ہاتح اُس کے نیچے رہے۔ نماز میں اِدھر اُدھر نہ دیکھو، ادب سے کھڑے ہو۔ خدا تعالیٰ کی طرف دھیان رکھو۔ ہاتھ باندھ کر ثنا سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالٰی جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ پھر تعوّذ یعنی اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ اور تسمیہ یعنی بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِِیْمِ پڑھ کر الحمد شریف پڑھو۔ الحمد شریف ختم کرکے آہستہ سے اٰمین کہوپھر سورة اخلاص یا اور کوئی سورة جو یاد ہو وہ پڑھو۔ پھر اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہ کر رکوع کے لئے جھکو۔ رکوع میں دونوں ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑ لو۔ رکوع کی تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم تین یا پانچ مرتبہ پڑھو۔ پھر تسمیع یعنی