آؤ! کامیابی کی طرف آؤ! کامیابی کی طرف  اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ  اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے  ان الفاظ کو اذان کہتے ہیں۔ صبح کی اذانمیں حَیَّ عَلیَ الْفَلَاحِ کے بعد الْصَّلٰوةُ خَیْر’‘ مِّنَ النَّوْمِ (نماز نیند سے بہتر ہے) بھی دو مرتبہ کہنا چاہیئے۔
سوال۔ تکبیر کسے کہتے ہیں؟
 جواب۔ جب نماز کے لئے کھڑے ہونے لگے ہیں تو نماز شروع کرنے سے پہلے ایک شخص وہی کلمے کہتاہے جو اذانمیں کہے جاتے ہیں اسے اقامت اور تکبیر کہتے ہیں۔ تکبیر میں حَیَّ عَلیَ الْفَلَاحِ کے بعد قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوة دو مرتبہ اذانکے کلموں سے زیادہ کہا جاتا ہے
سوال۔ جو شخص اذان یا تکبیر کہتا ہے اسے کیا کہتے ہیں؟
 جواب۔ جو شخص اذان کہتاہے اسے ”مُوٴذِّن“ کہتے ہیں اور تکبیر کہتا ہے اسے ”مُکَبِّرْ“ کہتے ہیں
سوال۔ بہت سے لوگ مل کر جو نماز پڑھتے ہیں اس میں اس نماز کو اور نماز پڑھانے والے کو اور نماز پڑھانے والوں کو کیا کہتے ہیں؟
 جواب۔ بہت سے آدمی مل کر جو نماز پڑھتے ہیں اسے جماعت کی نماز کہتے ہیں اور نماز پڑھانے والے کو امام۔ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنے والوں کو مقتدی کہتے ہیں
سوال۔اکیلے نماز پڑھنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
 جواب۔ اکیلے نماز پڑھنے والے کو مُنْفَرِدْ کہتے ہیں